آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پربڑھانے پر تبادلہ خیال، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں،چینی نائب وزیرخارجہ کی گفتگو، پاک چین مثالی تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 19:22

آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پربڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چینی نائب وزیرخارجہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین مثالی تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں