چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ کنگ ڑوآنو کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت،علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

پیر 10 دسمبر 2018 23:24

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ کنگ ڑوآنو کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کنگ ڑوآنو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت،علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کنگ ڑوآنو نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت،علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں