آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ائیر ڈیفنس کراچی کا دورہ

پاکستان پرامن ملک ، اسکی حفاظت ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے،قمر جاوید باجوہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ائیر ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہے، آرمی کور کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل حمود الرحمن کو کر نل کمانڈنٹ ائیر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:21

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ائیر ڈیفنس کراچی کا دورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ائیر ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اسکی حفاظت ہماری اہم ترین زمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ڈیفنس کراچی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی کور کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل حمود الرحمن کو کر نل کمانڈنٹ ائیر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے اس موقع پر تقریب میںآرمی ائیر ڈیفنس کور کے حاضر اور ریٹائرڈافسران اور جوان بھی موجود تھے آرمی چیف نے تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کا قلع قمع کر دیا گیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ائیر ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہے ہمارا پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اسکی حفاظت ہماری اہم ترین زمہ داری ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں