این آر او کے معاملہ پر سب کے نام اور تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھوں گا،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:57

این آر او کے معاملہ پر سب کے نام اور تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھوں گا،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے این آر او کا معاملہ پر بہت جلد سب کے نام اور تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لاوں گا۔ سیاسی تقرریو ں اور تبادلوں کی وجہ سے اداروں کوخسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی اجازت ہرگز نہیں دوں گا،پوسٹل سروسز کو اس وقت 52ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے اور ہر سال ساڑھے بارہ ارب روپے کا خسارہ برادشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

اپنی وزارات کے تمام اخراجات ختم کر دیئے ہیں اور میں اپنی وزارت سے پانی بھی نہیں پیتا ۔ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو خسارے میں ہے،ریاسی ادارے کو دل سے قبول نہیں کیا گیا اور سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے تباہ کیا گیا ہے۔پوسٹل سروسز میں تین مہینے کے اندر لوجیسٹکس نظام،موبائل منی آرڈر اور ای کامرس سسٹم شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے جمعہ کے روز راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

مراد سعید نے کہاہے کہ ایک سال کے اندر کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اسی دوران خسارے کو منافع میں بدلنا ہوگا۔پوسٹل سروسز کے دفاترز خستہ حالی کا شکار ہیں اور فیلڈ میں کام کرنے والوں کی حالت بھی بہتر نہیں ہے۔انتالیس ہزار سے زائد ملازمین ہیں جبکہ تیرہ ہزار پوسٹ آفسز ہیں جہنیں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق بنائینگے،ہم اپنے ورکرز کو بھی اس کے مطابق تربیت دینگے۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو خسارے میں کیوں ہے،ریاسی ادارے کو دل سے قبول نہیں کیا گیا اور سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے تباہ کیا گیا ہے اگر ہم سب ملکر اپنا کام ایمانداری سے کریں گے تو ادارہ بہتر ہوگا۔جو ورکرز محنت کریں گے اسے اس کا صلہ ملے گا۔انہوں نے کہاہے کہ سیاسی بنیادوں پر کسی افسر یا ملازم کی تقرری و تبادلے کی اجازت نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنی وزارات کے تمام اخراجات ختم کر دیئے ہیں اور میں اپنی وزارت سے پانی بھی نہیں پیتا اور اس کا رزلٹ بھی ملنا چاہیے۔ایک سال کا ٹارگٹ رکھا ہے ،خسارہ بہت زیادہ ہے اس کا ریونیو ڈبل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ تین مہینے کے اندر لوجیسٹکس نظام،موبائل منی آرڈر اور ای کامرس سسٹم شروع کیا جائے گا۔پوسٹرل سروسز کو مکمل تبدیل کریں گے اور ملازمین کو تربیت بھی دیں گے اور بہترین کام کرنے والے کو اس کا معاوضہ بھی دیں گے۔

پوسٹل سروسز میں جدید ٹینکالوجی کا استعمال کریں اگر ٹیکنالوجی ہمیں مل گئی تو بہت فرق پڑے گا۔انہوں نے کہاہے کہ اوور سیز پاکستانیز حوالہ اور ہنڈی کے زریعے رقم بھیجتے ہیں اس پر بھی کام کر رہے ہیں اور پوسٹل سروس بھی اسکا حصہ بنے گا۔ ا۔پاکستانی قوم کا اعتماد ہم نے حاصل کرنا ہے میں آپ سے زیادہ کام کروں گا سال کے اندر ہم اس کو منافق بخش ادارہ بنا دیں گے۔

مواصلات کا محکمہ میرے پاس ہے پچھلی حکومت نے پل اور سڑکیں بنائیں ہیں اور پوسٹل سروسز پر کوئی کام نہیں کیا، اب فرانزک آڈیٹ کروں تو سب پھنسیں گے۔ پاکستان میں اسی ارب کی مارکیٹ میں آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں تھا۔ای کامرس کی مارکیٹ میں بھی اپنا کوئی شئیر نہیں۔پچیس بلین ڈالر کی سیل ہوئی مگر ہم اس میں شامل ہی نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہاہے کہ یہاں موجود آفیسرز اور فیلڈ کے اصل نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اصل ادارے کی طاقت آپ ورکر لوگ ہیں،جی پی او کیلئے ایک خواب لے کر آیا ہوں ،پاکستان کے اسی ہزار دیہات تک اس کی دسترس یے یہی طاقت ہے،جزا اور سزا کا نظام اللہ کاہے اس لئے جو کام بہتر کرے گا اسے اس کا صلہ دیں گے۔اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب حافظ ظفر علی ملک نے کہاہے کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے تب سے اس ادارے میں تبدیلی بھی نظر آنے لگی ہے متحرک قیادت کی نگرانی میں بہترین کام کیا جارہا ہے ۔

حکومت نے جو ٹارگٹ دیا ہے اس پر کامیابی حاصل ہوئی ہے دو ماہ قبل جو ٹاسک دیا گیا تھا اسے مکمل کیا ہے اور سو فیصد ریونیومیں اضافہ ہوا ہے جس کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پوسٹل سروسز کے تمام افسران و ملازمین ایک تحریک کی طرح کام کریں گے اور جو ہدف دیا گیا ہے اسے مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں