راولپنڈی ،لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل،

پولیس کا ملزم کے گھر پر چھاپہ، گرفتار نہ ہوسکا ملزم بیرون ملک ہے، وطن واپس لوٹنے پر فوری کارروائی کی جائیگی، سی پی او راولپنڈی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:35

راولپنڈی ،لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنیوالے شخص کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا گیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے ملزم واصف عباسی کا تعلق کہوٹہ سے ہے اور ملزم کے والد کے مطابق ملزم کاروبار کے سلسلے میں چین گیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے کہا ہے کہ ملزم کے وطن لوٹنے پر فوری کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب تشدد کا شکار ہونیوالی لڑکی نے ملزم واصف علی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرادیا ہے ۔ ایف آئی آر میں لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیا لیکن معلوم ہوا کہ ملزم شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے جس پر ملزم سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی تو اس نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں