پاک افغان سرحد پرآہنی باڑ لگانے کا کام جاری ہے،ترجمان پاک فوج

843 قلعوں میں سے233 مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ1200کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر پر کام مکمل ہوگیا ہے،باڑ سے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت رک جائیگی،اور پرامن لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:43

پاک افغان سرحد پرآہنی باڑ لگانے کا کام جاری ہے،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر آہنی حفاظتی باڑ لگانے کا تعمیراتی کام کامیابی کے ساتھ جاری ہے، 843 قلعوں میں سے 233 مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ1200کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر پر کام مکمل ہوگیا ہے، باڑ سے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت رک جائیگی،اور پرامن لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 843 قلعوں میں سے 233 مکمل ہوگئے ہیں۔1200کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر پر کام مکمل ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دسمبر 2019 تک پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا۔باڑ لگانے کے بعد پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا عمل ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان باڑ سے پرامن لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ باڑ لگانے کے کام میں پاک فوج کے جوان دن رات تعمیری عمل میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں