اڈیالہ جیل میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں 43 قیدیوں کی رہائی کا حکم

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:10

راولپنڈی15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود احمد وڑائچ نے ہفتہ کے روزسنٹرل اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ اس دوران سول جج کاشف علوی بھی جیل معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر نے بتایا ہے کہ اپنے دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود احمد وڑائچ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 43 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے جہنیں رہا کر دیاگیا ہے ۔ ججز نے جیل میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے لئے کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا جبکہ صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کاوشوںکو سرہاتے اسیران کو دی جانے سہولتوں پر حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں