آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

یہ 15دہشتگرد دہشتگردی کی خطرناک کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر 20 دہشتگردوں کوقیدکی سزابھی سنائی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 دسمبر 2018 09:36

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ 15دہشتگرد  دہشتگردی کی خطرناک کارروائیوں میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اورعوام پرحملوں میں ملوث تھے۔

دہشتگرد تعلیمی اداروں کی تباہی میں بھی ملوث تھے۔دہشتگردوں کی کارروائیوں کےنتیجےمیں34افراد شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 21 کا تعلق مسلح افواج سے تھا۔ شہیدوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9،پولیس کے2اور دو شہری تھے۔ ان دہشتگردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 دہشتگردوں کوقیدکی سزابھی سنائی گئی۔ سزائے موت کی توثیق پانے والوں میں حمید الرحمان، سعید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمرزادہ، امجد علی، عبد الرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولدنورانی گل،راشد اقبال،محمد غفار،رحمان علی،حمید الرحمان ولد معظم ملا شامل ہیں۔ اب تمام افرا دکا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں