آرمی چیف کا سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے پیغام

قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس کامیابی کیلیےبھاری قیمت چکائی،سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 17:04

آرمی چیف کا سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے پیغام
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس کامیابی کیلیےبھاری قیمت چکائی،سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایس سانحے کی چوتھی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کا آغاز شہدا کے لیے خصوصی دعاؤں اور قومی ترانے سے ہوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے علاوہ تمام سرکاری و غیر سرکاری معزز شخصیات کی جانب سے اس موقع پر پیغامات جاری کئیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین پیغام آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ 
 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس کامیابی کیلیےبھاری قیمت چکائی۔ہمیں متحد،پرعزم ہو کر پاکستان کو امن و خوشحالی کی حقیقی منزل تک لے جانا ہے۔پاکستان کی حقیقی منزل امن و خوشحالی ہے۔آرمی چیف کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں آگے ہی جانا پے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں