وارڈن افسران اچھے اخلاق کو شعار بنائیں ،سی ٹی او

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی پیشہ وارانہ امور کو بروئے کار لاتے ہوئے اچھے اخلاق کو شعار بنا کر فرائض سرانجام دیں عوام الناس کو آن گرائونڈ زیادہ سے زیادہ ٹریفک سہولیات فراہم کریںانہوںنے کہا کہ سرکل اور سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سرکل اور سیکٹر میں ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں غلط پارکنگ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی شکایت نہیں آنی چاہیے انہو ں نے کہا کہ شاہرائوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی و پاسداری کروانا اور عوام الناس کو ٹریفک سہولیات سے آراستہ کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو محسوس کر کے اپنے فرائض ادا نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا جائے گا اس امر کا اظہار انہوںنے ٹریفک پولیس راولپنڈی کے افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی سے متعلق شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر موثر انداز سے عمل درآمد کروائے تاکہ شاہرائوں پر انفورسمنٹ کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جاسکے اور بازاروں میں غلط پارکنگ کسی صورت نہ ہونے دی جائے غلط پارک کی گئی گاڑی یا موٹر سائیکل کو فوری لفٹ کر لیا جائے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ کہ ضلع راولپنڈی میں ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات پر موثر انداز سے عمل درآمد کروایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں