آئی ایس پی آر نے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت، خصوصی نغمہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر کے نغمے ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کو عمران رضا نے تحریر کیا ہے ،ْ بیان ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ہمارے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

اتوار 16 دسمبر 2018 20:30

آئی ایس پی آر نے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت، خصوصی نغمہ جاری کردیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے نغمے ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کو عمران رضا نے تحریر کیا ہے جس کے موسیقار صابر علی بگا ہیں اور اس گیت کو ننھے گلوکار زائر علی بگا نے گایا ہے۔

(جاری ہے)


ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی نغمے کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ہمارے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قومیں جدوجہد اور یقین محکم سے کامیاب ہوتی ہیں، ہم متحد اور کامیاب ہوں گے اور امن خوشحالی کے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں