ملک کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوںگے کیونکہ پاکستانی بیدار قوم ہیں

آٰئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 22:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آٰئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوںگے کیونکہ پاکستانی بیدار قوم ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کواپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہی قومیں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔ ہم کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ہم پائیدار امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوںگے‘ ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں