قرآن مجید کے نور سے نوجوانوں کے سینو ں کو منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ تعلیمی اداروں میں قراء حضرات کی تعیناتی طلبہ کو قرآن کے علوم سے آراستہ کرنے کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے

عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کا سالانہ مقابلہ حٴْسن قرات و نعت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب

پیر 17 دسمبر 2018 19:53

قرآن مجید کے نور سے نوجوانوں کے سینو ں کو منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ تعلیمی اداروں میں قراء حضرات کی تعیناتی طلبہ کو قرآن کے علوم سے آراستہ کرنے کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قرآن مجید کے نور سے نوجوانوں کے سینو ں کو منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ تعلیمی اداروں میں قراء حضرات کی تعیناتی طلبہ کو قرآن کے علوم سے آراستہ کرنے کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی، اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ حٴْسن قرات و نعت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی اسلام آباد کے کیمپسز کے مابین مقابلہ حٴْسن قرات و نعت کی میز بانی پنجاب کالج ڈی نائن سکستھ روڈ کیمپس نے کی۔ مقابلہ حسن قرات میں عبدالاحد، ظفر اقبال ، حمزہ بن زاہد ، محمد توصیف، حافظ طلحہ قادری ، حمزہ احسان ، حافظ ولید، عبدالقیوم ، محمد سعد، رضا رحمن ، محمد ایان ، عبدالرافع اور بٴْرہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلہ نعت خوانی میں احمد علی ، عبدالحسیب ، عاقب نذیر، رضوان رحمان ، حمزہ بشیر، حافظ گل شیر، عاطف علی ،گلریز علی ، ذکی ، علی حیدر عاشق ، عبدالحسیب گل، سیف الرحمن اور وقار نے حصہ لیا۔

منصفین کے فرائض قاری سید صداقت علی ، قاری خالدعثمان علوی ،قاری ڈاکٹر اکرام اللہ محسن ، حافظ محمد اقبال اور راجہ فہیم احمد نے سر انجام دیے۔ نقابت کے فرائض پروفیسر آغا عمر نے سر انجام دئیے۔ منصفین کے متفقہ فیصلہ کے مطابق مقابلہ حٴْسن قرات میں پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس کے حمزہ احسان نے پہلی ، بیول پلازہ کیمپس اسلام آباد کے محمد سعد نے دوسری اور کینٹ کیمپس راولپنڈی کے حمزہ بن زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلہ حٴْسن نعت میں پنجاب کالج ایوب پارک کیمپس کے عبدالحسیب نے پہلی پنجاب کالج ڈی نائن سکستھ روڈکے حافظ گل شیر نے دوسری اور ڈی نائن کیمپس کے ہی حمزہ بشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر چوہدری محمد اکرم اور قاری سید صداقت علی نے انعام یافتگان میں انعامات تقسیم کیے۔قبل ازیں پنجاب کالج ڈی نائن کے پرنسپل پروفیسر امجد علی منہاس نے جملہ مندوبین تقریب کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں