آرمی چیف کا دورہ قطر، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

منگل 18 دسمبر 2018 22:08

آرمی چیف کا دورہ قطر، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
راولپڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے افغانستان میں سیاسی حل کیلئے قطر کے کردار کی تعریف کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطر کے دوران قطر کے قومی دن کی پریڈ میں شرکت کی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کو پروقار پریڈ پر مبارک باد دی، آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی حل کیلئے قطر کا کردار قابل تحسین ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں