آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ،ْ

افغان امن عمل پر بات چیت امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 19 دسمبر 2018 19:07

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ،ْ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے ،ْ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں