آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے ،ْ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر اس ردعمل کو بنانے میں مکمل طور پر یکسو ہے ،ْ خطاب

منگل 15 جنوری 2019 21:37

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کوئٹہ میں منعقد کی گئی تین ہفتوں پر مشتمل ورکشاپ کا حصہ تھی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہماری قوم نے قیام امن کے لئے لاتعداد قربانیاں دیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر اس ردعمل کو بنانے میں مکمل طور پر یکسو ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی ورکشاپ کا حصہ بنائے جانے پر شرکاء نے تشکر کا اظہار کیا اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں