غیر معیاری اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بی بی ایچ کییفے ٹیریا سربمہر ۔ایم ایس

وزیر اعظم نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا، جس دوران مریضوں نے شکایات درج کروائیں ۔اے پی پی سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ینظیربھٹوہسپتال کی میڈیکل سپنرٹنڈنٹ نے غیر معیاری اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات اور عوام کی سہولت کے لئے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر ینظیربھٹوہسپتال کے کییفے ٹیریا کو سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بی بی ایچ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق نیازی نے بدھ کے روز ''اے پی پی''سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی شب وزیر اعظم عمران خان نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس دوران مریضوں نے شکایات درج کروائیں کہ کیفیٹریا میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں وہ عام مارکیٹ کی نسبت زیادہ نرخوں پر عوام کو بیچی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عوام کی شکایات پر آج ہسپتال کی کینٹین کاوزٹ کا تو وہاں نرخوں کی فہرست آویزاں نہیں تھی جبکہ کیفے ٹیریا کے اندرونی حصے میں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظامات کے ساتھ کھانے پینے کی جو اشیاء فروخت کی جارہی تھیں وہ بھی غیر معیاری تھی۔انہوں نے بتایا ہے کہ کینٹین مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر سربمہر کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں