ممنوعہ گٹکا کی فروخت اور ناقص انتظامات پر راولپنڈی میں 04فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ،ترجمان پی ایف اے

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکا کی فروخت اور ناقص انتظامات پر04فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔ غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

بھاری مقدار میں ممنو عہ گٹکا اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کر دی گئیں ۔پی ایف اے ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی میں کارروائی کر تے ہو ئے چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی، مٹھائی میںمردہ مکھیوں کی موجودگی،ناقص سٹوریج پر گوجرانوالہ سویٹس کو سیل کر دیا۔اسی طرح ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،سیمپلز فیل ہونے اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پربلال ڈیری جبکہ میٹ سیفٹی ٹیموں نے کون سسٹم کے عدم استعمال،ریکارڈ نہ ہونے،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر عاطف پولٹری کو سر بمہر کیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں سابقہ نوٹسز پر عمل نہ کرنے،ممنوعہ گٹکا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر افتخار بلوچ کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،غلط لیبلنگ اورصفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھر میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا اورزائد المیعاد اشیاء تلف کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں