خاتون نے عمران خان سے گھر دینے کا مطالبہ کر دیا

سستے گھر بھی ملیں گے ابھی یہ بتائیں کے اسپتال میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟۔ وزیراعظم کے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں اچانک دورے کے دوران لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 10:38

خاتون نے عمران خان سے گھر دینے کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) خاتون نے عمران خان عمران خان سے گھر دینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کی شب راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمودکیانی نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ تاہم اس موقع پر شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دئیے اورعمران خان نے بھی تمام لوگوں کے مسائل سنے۔اسپتال میں ہی ایک شخص نے عمران خان کو روک لیا اور کہا کہ خان صاحب آپ سے ایک بات کرنی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آ جاؤ آ جاؤ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص نے عمران خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ یہاں پر سونے کا انتظام موجود نہیں ہے۔ ایک اور شخص نے عمران خان نے سے کہا کہ میرا بچہ بیمار ہے لیکن یہاں اس کے لیے بیڈ نہیں۔پہلے میں ایک اور اسپتال میں تھا لیکن صرف بیڈ کے لیے یہاں آیا ہوں۔شہری کی شکایت پر وزیراعظم نے فوراََ انتظامیہ کو کہا کہ ان کے بچے کو بیڈ فراہم کیا جائے۔

اسی طرح ایک خاتون عمران خان کے پاس آئی اور کہا کہ مجھے گھر چاہیے تو وزیراعظم نے پوچھا کہ آپ کو گھر چاہئیے؟ خاتون نے جواب دیا کہ جی میں کرائے کے گھر میں رہ رہ کر تنگ آ چکی ہوں۔تو عمران خان نے کہا کہ ہم سستے گھروں کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں لیکن آپ مجھے یہ بتائیں کہ اسپتال میں تو کوئی مسئلہ نہیں؟اسپتال کے دورے کے دوران لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں