آرمی چیف سےزلمے خلیل زاداورافغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر کی ملاقات

پاکستان خطےمیں امن واستحکام کیلیےکوششیں جاری رکھےگا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 20:46

آرمی چیف سےزلمے خلیل زاداورافغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر کی ملاقات
راولپننڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) آرمی چیف سےزلمے خلیل زاداورافغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کیلیےکوششیں جاری رکھےگا۔تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج افغانستان پہچے جہاں انہوں نے افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیل زاد نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پرآمادہ ہوں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے۔ اگر وہ لڑائی چاہتیہیں تو ہم بھی لڑائی کے لیے تیار ہیں ۔امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ طالبان امن کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اگر انہوں نے مذاکرات کا راستہ نہ چنا تو ہم لڑائی کے لیے بھی تیار ہیں۔

لڑائی کی صورت میں امریکا افغان حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہوگا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے وفود کی صورت میں ملاقاتیں کررہے ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آرمی چیف سےزلمے خلیل زاداورافغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں افغان امن و مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وفد نے امن عمل کےلیےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کیلیےکوششیں جاری رکھےگا۔افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے۔ملاقات میں امریکی صدرکی نائب معاون لیزاکرٹس ،امریکی ناظم الاموربھی موجودتھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں