راولپنڈی، شہری حدود میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن، سات ٹرک سامان ضبط، پانچ تعمیرات مسمار

جمعہ 18 جنوری 2019 16:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) عدالت عالیہ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہری حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سات ٹرک سامان ضبط کرتے ہوئے پانچ تعمیرات مسمار کئے جبکہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔

(جاری ہے)

ایم سی آر ترجمان کے مطابق جمعہ کوچیف ایگزیکٹیو آفیسر شفقت رضاکی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں جن میں گندم منڈی،لیاقت روڈ،باڑہ مارکیٹ،کری روڈ،چراہ روڈ، سید پور روڈ، جامعہ مسجد روڈ ،غزنوی روڈ،کمرشل مارکیٹ سے چار ٹرک سامان اٹھا کر قبضہ میں لئے گئے جبکہ بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزی پر پانچ شیڈز مسمار کئے گئے۔

تر جمان کا کہنا ہے جامعہ مسجد روڈ پر مچھلی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آٹھ ایف آئی آر تھانہ بنی میں درج کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں