لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو سری لنکا سے جاری ڈگریوں سمیت طلب کر لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:08

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو سری لنکا سے جاری ڈگریوں سمیت طلب کر لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ڈبل بنچ نے گزشتہ روز دوران سماعت ہومیو ڈاکٹر خرم شہزاد کیانی کو اس کی سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت اگلی سماعت پر طلب کر لیا ہے خرم شہزاد کیانی عرصہ دراز سے گوجر خان میں چائنہ ہسپتال کے نام سے پریکٹس کر تا رہا ہے اس کے خلاف بارہ سال قبل کالے یرقان کے مریض کے رشتہ دار نے پریس کانفرنس کی تھی جو مختلف اخبارات میں شائع ہوئی لیکن خرم شہزاد نے مقامی ہفت روزہ چشم وطن کے ایڈیٹر محمد خورشید رپورٹر ارشد اور پریس کانفرنس کرنے والے شہری فیصل کے خلاف مقامی عدالت میں بیس کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کر دیا تھا جو چند برس قبل ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان نے خارج کر دیا تھا جس کے بعد خرم شہزاد کیانی نے مذکورہ افراد کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے جہاں ڈبل بنچ کے معزز جسٹس صاحبان نے گزشتہ روز دوران سماعت ہومیو ڈاکٹر کو سری لنکا سے جاری شدہ ڈگریوں سمیت اگلی پیشی پر طلب کر لیا مدعان علیہم کی جانب سے سینئر وکلاء ایڈووکیٹ طاہر راحیل اعوان اور ایڈووکیٹ یاسر بشیر چوہدری مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں