راولپنڈی آرٹس کونسل میں ورائٹی پروگرام کا انعقاد، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) جڑواں شہروں کے عوام کو مفت اور صاف ستھری تفریح مہیا کرنے کے لیے راولپنڈی آرٹس کونسل اورکلچرل تھیٹرکے زیراہتمام ایک شاندار ورائٹی پروگرام کا انعقادکیا گیا، رنگا رنگ پروگرام میں خاکے، لوک گیت اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

مقامی فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں منعقدہونے والے پروگرام نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ پروگرام میں شریک لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں