ای لائبریری راولپنڈی میں پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے اور شخصیت سازی کے حوالے سے ’’ مائنڈ ایمپاورمنٹ اور ترمذی فاونڈیشن کے اشتراک سے خصوصی سیمینارکا انعقاد

سیمینار کا مقصدنوجوانوں میں تعلیم کے ذریعے شخصیت سازی ،پیشہ وارانہ ا ستعداد کار میں اضافہ اور پیشہ وارانہ مہارت کے جدید طریقوں و تجربات سے روشناس کرانا تھا

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ای لائبریری راولپنڈی میں پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے اور شخصیت سازی کے حوالے سے ’’ مائنڈ ایمپاورمنٹ اور ترمزی فاونڈیشن کے اشتراک سے ایک خصوصی سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدنوجوانوں میں تعلیم کے ذریعے شخصیت سازی ،پیشہ وارانہ ا ستعداد کار میں اضافے اور نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت کے جدید طریقوں اور تجربات سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں آنے والی روکاٹوں کو دور کرسکیں ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیشنل ٹرینر نبیل یونس نے کہا کہ تعلیمی ادارے بالخصوص یونیورسٹیز کو بھی اپنے طلباء وطالبات کی ایسی تربیت کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیںاور زبان و بیان کی اہمیت، لکھنے پڑھنے اور ریسرچ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمرشل مارکیٹ میں اپنا لوہا منوا سکیں ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے تحریکی مقرر سید مظفر ترمذی نے کہا کہ ہم اپنی شخصیت کے مثبت پہلوئوں کو سامنے لاکر زندگی میں کامیابی لا سکتے ہیں۔

چیف لائبریرین ای لائبریری راولپنڈی شیرافضل ملک نے اپنے خطاب میںکہا کہ طلباء و طالبات تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ،یہ خود اعتمادی ہی انسان کو آگے لے جاتی ہے ،خود اعتمادی کے بغیر کوئی ڈگری آپ کو عملی زندگی میں کامیابی نہیں دے سکتی ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب شخصیات کی زندگیوں کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے خود اعتمادی ہی کارفرما تھی ۔اس موقع پر شیرافضل ملک نے ای لائبریری راولپنڈی کی سہولیات،تدریسی کتب اور وسائل کے بارے میں سیمینار کے شرکاء کو اگاہ کیا کہ وہ لائبریری کی فری ممبرشپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تعلیمی قابلیت اور بڑھاکر معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں