راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،23 ملزمان گرفتار

گرام چرس ،5044گرام ہیروئن،شیشہ فلیور 27ڈبی ،45 لیٹر کھلی شراب ،7 پستول 30بور معہ 19 روند، 1 ریوالور32بوراورآلات گیس ری فلنگ برآمد

اتوار 20 جنوری 2019 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں23 ملزمان کو گرفتار کر کے 3025 گرام چرس ،5044گرام ہیروئن،شیشہ فلیور 27ڈبی ،45 لیٹر کھلی شراب ،7 پستول 30بور معہ 19 روند، 1 ریوالور32بوراورآلات گیس ری فلنگ برآمد کرلیے ہیں اطلاعات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے لیاقت سے 2615گرام ہیروئن اور 1 پستول 30بور معہ 5روند، عدنان سے 1340گرام ہیروئن اور1 پستول 30بور معہ 5روند، انیس سے 1125گرام ہیروئن اور 1 پستول 30بور معہ 4روند، تھانہ گوجر خان پولیس نے اسجد محمودسے 1375گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے غلام عباس سے 1300گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے جمیل سے 350گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے ذیشان کی ٹک شاپ سے شیشہ فلیور 55ڈبی ،1ڈبہ کوئلہ ، 1ڈبہ رائیپر،تھانہ صدر واہ پولیس نے تنویر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے ارسلان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے ثاقب سی5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 10لیٹر کھلی شراب اور دائود سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے عدیل سے 2 پستول 30بور اور 1 ریوالور 32بور ، تھانہ گوجرخان پولیس نے افتخار سے 1 پستول 30بور معہ 3روند، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عبیدالرحمن سے 1 پستول 30بور معہ 2روند بر آمد کیے تھانہ وارث خان پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد حنیف ، ساجد اور عمران کو گرفتار کر لیا تھانہ پیر ودھائی پولیس نے سبز زاد گل اور احسان اللہ کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے ہوئے گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ قبضہ میں لے لیے تھانہ رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرتے ہوئے آصف عزیز کو گرفتار کرلیاجبکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کر نے پر محمد عثمان اور جہانزیب کو گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں