پنجاب حکومت کاروبار آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خطہ پوٹھوہار میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوںکے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کا کردار مثالی اور قابل تقلید ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک میگا پروجیکٹ ہے، سی پیک منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اولین ترجیح ہے

چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس کی راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم کی قیادت میں وفد سے گفتگو

اتوار 20 جنوری 2019 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) سرمایہ کاری بورڈ پنجاب کے چیئرمین سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاروبار آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خطہ پوٹھوہار میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوںکے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کا کردار مثالی اور قابل تقلید ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک میگا پروجیکٹ ہے، سی پیک منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب کے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ اور تاجر برادری کے درمیان تعلق و رابطہ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے برآمدات میں کمی ہمارے لیے تشویشناک ہے، تاجر برادری کے تحفظات کا احساس ہے ۔

(جاری ہے)

صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے سردار تنویر الیاس کو بی او آئی پنجاب کا چیئر مین نامزد ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آپ تاجر برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ ملک شاہد سلیم نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہے اسے سی پیک منصوبے کے تحت صنعتی زونز کا حصہ بنایا جائے، خطہ پوٹھوار میں فارماسیوٹیکل ، سیمنٹ ،پولٹری ، جیمز اینڈ جیولری اور ماربل کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مجوزہ صنعتی زونز میں چینی کمپینوں کے ساتھ جوئنٹ وینچر کیے جائیں اور مقامی کمپنیوں کو بھی وہی مراعات دی جائیں تاکہ مسابقت کی فضا قائم رہے انہوں نے کاروبار آسان کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں ۔

اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، ایف پی سی سی آئی کے عہدیدار اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں