راولپنڈی، معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے رحمی سے قتل کرنا سفاکی کی انتہا ہے ، ایم اے ہارون شیخ

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے رحمی سے قتل کرنا سفاکی کی انتہا ہے ایسی بربریت اور پولیس گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بچ جانے والے بچوں کی زندگیوں پر اس کے نہایت برے اثرات مرتب ہوں گے عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس میں پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب کو مستعفی ہو جانا چایئے اور اس قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے اور ان معصوم بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنے بیان میں ایم اے ہارون شیخ نے کہا کہ بے گناہ افراد کا سر عام قتل کر کے پولیس روایتی طوطا کہانی بیان کر رہی ہے جبکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے لیکن ناحق خون اور معصوم بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کا قتل اور عینی شاہدین کی موجودگی میں اب پولیس کے روایتی ڈرامے قابل قبول نہیں ہوں گییہ واقعہ رات کے اندھیرے میں نہیں ، دن کی روشنی میں ہواہے سانحہ ساہیوال کھلی دہشتگردی اور بدمعاشی ہے ، حکومتی وزراء نے سات بار موقف بدلاہے ، انہوں نے کہا کہ سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے، عوام کو حکومت اور اس کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں عدالت اس واقعہ کا از خود نوٹس لے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ کوئی دہشتگرد اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ سفر نہیں کرتا والدین کو بچوں کے سامنے شہید کر دیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج پتہ چلاکہ ادارے کیسے کام کر رہے ہیں ،معلومات نہ ہونے کے باوجود حملہ کیوں کیا گیا ، اپنے لوگوں کو دہشتگرد بناکر آپریشن کرنا ظلم اور دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے عام شہریوں کے اندر خوف اور دہشت کی لہر دوڑ گئی ہیراولپنڈی کی تاجر برادری مظلوم خاندان کے ساتھ ہے جب تک اس خاندان اور معصوم بچوں کو انصاف نہیں مل جاتا ، انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں