راولپنڈی،میونسپل کارپوریشن بلڈنگ پلان کنٹرول کمیٹی کی کاروائیاں ،خلاف نقشہ زیر تعمیر 6 بلڈنگز سیل، 3 مالکان کیخلاف مقدمات درج

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء)میونسپل کارپوریشن بلڈنگ پلان کنٹرول کمیٹی نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے خلاف نقشہ زیر تعمیر 6 بلڈنگز کو سیل کردیا جبکہ 3 مالکان کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف میونسپل آفیسر شفقت رضا اور چیف آفیسر بلڈنگ شہزاد حیدر کی ہدایت پر بلڈنگ پلان کنٹرول کمیٹی نے سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ فریژن خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے انسپکٹر راجہ ہارون رشیدنے خلاف نقشہ بلڈنگز کی تعمیر پرسیٹلائٹ ٹائون کمرشل مارکیٹ میں ایریا میں3 مکان سیل کردئیے جبکہ 3بلڈنگز مالکان کیخلاف متعلقہ تھانے نیو ٹائون میں مقدمات درج کرادئیے،اسی طرح انسپکٹر بلڈنگ صوفی فیاض نے سید پورروڈ اور عثمان پورہ میں کاروائی کرتے ہوئے خلاف نقشہ زیر تعمیر 3 مکانات کو سیل کردیا گیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں