پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف ،جنرل فیاد بن حمید الروالی کی قیادت میں رائل سعودی فوج کے وفد کی ملاقات

جیو سٹریٹجک صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے

بدھ 23 جنوری 2019 22:19

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف ،جنرل فیاد بن حمید الروالی کی قیادت میں رائل سعودی فوج کے وفد کی ملاقات
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف ،جنرل فیاد بن حمید الروالی کی قیادت میں رائل سعودی فوج کے وفد نے ملاقات کی جس میں جیو سٹریٹجک صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق رائل سعودی فوج کے وفد نے بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف ،جنرل فیاد بن حمید الروالی نے رائل سعودی فوج کی سعودی عرب اور پاکستان میں تربیت کے حوالے سے پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ اعلی مہارت کا بھی اعتراف کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں وفد کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج یہ اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے کہ رائل سعودی آرمی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اپنا مکمل اور بھرپور تعاون فراہم کیا جائے ۔

قبل ازیں سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف کی قیادت میں وفد جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچا تو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی ۔وفد نے جی ایچ کیو میںیادگار شہداء پر بھی حاضری دی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں