پاک فوج نے سعودی فوج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ذمہ داری کے طور پر معاونت کی، آرمی چیف قمر جاویدباجوہ

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

پاک فوج نے سعودی فوج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ذمہ داری کے طور پر معاونت کی، آرمی چیف قمر جاویدباجوہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے سعودی فوج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ذمہ داری کے طور پر معاونت کی۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فوج کا وفد چیف آف جنرل اسٹاف فیاد بن حامد کی قیادت میں جی ایچ کیو پہنچا جہاں سعودی جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

(جاری ہے)

چیف آف جنرل اسٹاف فیاد بن حامد کی قیادت میں وفد نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں جیو اسٹرٹیجک اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر با ت چیت کی گئی۔سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی طرف سے معاونت فراہم کرنے بالخصوص شاہی سعودی فوج کو پاکستان میں اور سعودی عرب میں تربیت پر شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجو ہ نے سعودی عرب کی طرف معاونت کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے سعودی فوج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ذمہ داری کے طور پر معاونت کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں