راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے اشارہ ٹیسٹ کو اچانک کمپیوٹر رائز کر دیا گیا

جمعرات 24 جنوری 2019 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے اشارہ ٹیسٹ کو اچانک کمپیوٹر رائز کر دیا گیا جسے کم پڑھے لکھے افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کمپیوٹر سسٹم سے اگاہی نہ ہونے کے سبب سینکڑوں کی تعداد میں افراد ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام دیکھائی دئیے ہیں ٹیسٹ کے لئے انے والے افراد کا کہنا ہے کہ مینول سسٹم کو بھی بحال رکھا جائے تاکہ کم پڑھے لکھے افراد اسانی سے لائسنس حاصل کر سکیں نیوز نیٹ ورک انٹر نیشنل ایجنسی کے مطابق ہر جمعرات کو ایل ٹی وی لائسنس کا ٹیسٹ ہوتا ہے جبکہ ہفتہ کے دوسرے دنوں میں موٹر کار کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے راولپنڈی ٹریفک پولیس آفس میں جمعرات کو اشاروں کا ٹیسٹ دینے کے لئے آنے والے سینکڑوں افراد کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جب محکمہ کی جانب سے اچانگ انہیں ایک کمپیوٹر پر بٹھا دیا گیا جس کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہ تھی اس طرح صرف چند افراد ہی ٹیسٹ کو پاس کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں ادھر ٹیسٹ کے لئے انے والے سینکڑوں افراد کا کہنا تھا کہ ہم کمپیوٹر کی کوئی معلومات نہیں رکھتے ہیں کمپوٹر کے ساتھ ساتھ مینول سسٹم ٹیسٹ بھی بحال کیا جائے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں