کرنسی اسمگلنگ کیس : عدالت نے ایان علی کے تمام اثاثوں کی تفصیل طلب کرلیں

ملزمہ کی عدم حاضری پر عدالت کا برہمی کا اظہار پیش نہ ہونے پراشتہاری قراردیا جائے گا. عدالت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 فروری 2019 12:00

کرنسی اسمگلنگ کیس : عدالت نے ایان علی کے تمام اثاثوں کی تفصیل طلب کرلیں
 راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2019ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں. کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں ہوئی‘سماعت کے دوران ماڈل کے خلاف سماعت طویل عرصہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جوعدالت نے مسترد کردی.

جج نے ریمارکس دیئے کہ قانونی کارروائی نہیں روکی جاسکتی‘ ملزمہ دبئی سے عمان چلی جاتی ہے پاکستان نہیں آتی‘عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پرملزمہ پیش نہ ہوئیں توقانون کے مطابق اشتہاری قراردیا جائے گا.

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضامنوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا جبکہ ایان علی کے تمام اثاثے ضبط کرنے کے لیے تفصیلات طلب کرلی گئیں‘ ایان علی کے خلاف سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی .

واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹیں. ملزمہ دبئی سے عمان چلی جاتی ہے پاکستان نہیں آتی‘عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پرملزمہ پیش نہ ہوئیں توقانون کے مطابق اشتہاری قراردیا جائے گا.

عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضامنوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا جبکہ ایان علی کے تمام اثاثے ضبط کرنے کے لیے تفصیلات طلب کرلی گئیں‘ ایان علی کے خلاف سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی . واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹیں.

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں