سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی ترقی میں پیش رفت کا باعث ہوگا شہزادے کو محسن سمجھتے ہوئے پاکستانی ان کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کر رہے ہیں‘ خاکسار رہنما نثار خان

اتوار 17 فروری 2019 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان معاشی و معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق ایک نئے دور کا آغازکرے گا - انہوں نے یہ بات خاکساروں کے ایک اجلاس میں کہی -اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، قاضی قدوس ، اختر قریشی ،صلاح الدین زبیری ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے -نثار خان نے کہا کہ پاکستانی سعودی مسلمانوں کے ساتھ ایک لا زوال رشتے سے جڑے ہوئے ہیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت سے عہدہ بر آ ء ہونے کے سلسلے میںپاکستانیوںکی امداد میںبھر پور تعاون کیا ہی- انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری و معاشی میدان میںباہمی تعاو ن سے متعلق جو معائدے ہونگے وہ دور رس نتائج کے حامل ہونگے چنانچہ پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے ان کا خیر مقدم کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستانی سعودی ولی عہد کو اپنا محسن سمجھتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان کے سعودیہ کے ساتھ تعاون کے رشتے مذید گہرے ہونگے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں