پتنگ بازی کے خلاف مقامی انتظامیہ کے اقدامات بر وقت و قابل ستائش ہیں

اس بارے میں بڑھتا ہوا رحجان شہریوں کے لیے باعث تشویش تھا - ثناء اللہ اختر

اتوار 17 فروری 2019 13:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے ر اولپنڈ ی کی انتظامیہ نے پتنگ بازی کو روکنے کے ضمن میں جو موثر اقدامات اٹھائے ہیں وہ بر وقت اور قابل ستائش ہیں- انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںنوجوانوں اور خاص طور پر بچوں میں اس بارے میں بڑھتا ہوارحجان سے انسانی جانوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق عوام کو سخت تشویش تھی - - انہوں نے یہ بات تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں نثار چوہدری ، عات ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے -انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دینے کے سلسلے میںانتظامیہ اپنے اقدامات جاری رکھے گی اور شہریوں کی طرف سے ان کے ساتھ معانت بھی جاری رہے گی -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں