راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،31ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ہزاروں گرام چرس،درجنوں لیٹر شراب ودیگر سامان برآمد

اتوار 17 فروری 2019 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور قماربازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں 31ملزمان گرفتار کرکے 2870گرام چرس ،17لیٹر شراب ،13 گولے،17 انار،10پٹی پٹاخے ، 1لاکھ 43ہزار 680روپے ،26 موبائیل فون ، 6جوڑ ے مرغے بر آمد کرلئے تھانہ رتہ امرال پولیس نے قاسم سے 1610گرام چرس ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے خستہ خان سے 1260گرام چرس ،تھانہ مورگاہ پولیس نے اسد سے 12لیٹر کھلی شراب ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عامر سی5لیٹر کھلی شراب،تھانہ پیرودہائی پولیس نے حسن علی سے 13 گولے،17 انار ،10پٹی پٹاخے جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈھوک حسو میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلتے 26ملزمان کو گرفتار کر کے 1لاکھ 43ہزار 680روپے ،26 موبائیل فون اور6جوڑ ے مرغے بر آمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں