شہید کانسٹیبل زعفران کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا ، شہید کو راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

جمعہ 22 فروری 2019 14:50

شہید کانسٹیبل زعفران کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا ، شہید کو راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) صادق آباد تھانہ کی حدود میں شہید ہونے والے کانسٹیبل زعفران کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

،نماز جنازہ میں آئی جی پی پنجاب امجد جاوید سلیمی، سیئنر آرمی افسران، آر پی او راولپنڈی ریجن احمد اسحاق جہانگیر، سی پی او راولپنڈی عباس احسن، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہید کو راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔جنازہ میں موجود افسران نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں