راولپنڈی ، پا کستان ز ندہ باد ہفتہ صفائی کی افتتا حی تقریب، زرتاج گل کی خصوصی شرکت

وفاقی وزیر زرتاج گل، آصف محمود، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، وا ئس چا نسلرسمیت طالبات کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے نام کے پودے لگائے

پیر 18 مارچ 2019 23:34

راولپنڈی ، پا کستان ز ندہ باد ہفتہ صفائی کی افتتا حی تقریب، زرتاج گل کی خصوصی شرکت
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ضلعی انتظا میہ را ولپنڈی کی جا نب سے صا ف و سر سبز پنجاب کو عملی جا مہ پہنا نے کیلئے پا کستان ز ندہ باد ہفتہ صفائی کی افتتا حی تقریب فا طمہ جنا ح یو نیو ر سٹی را ولپنڈی میں منعقد ہو ئی جس میں و فا قی و زیر زرتاج گل، چیئر مین پی ایچ اے آ صف محمود، کمشنر را ولپنڈی جو دت ایاز، ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی چوہدری محمد علی ر ندھاوا ،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل) ملیحہ جمال ،وا ئس چا نسلر یو نیو ر سٹی ڈا کٹرثمینہ امین قادر، ڈسٹر کٹ افسر پا پو لیشن و یلفیئر شیر یں سخن ، ڈا کٹر ر ضوان شیر دل ایم ڈی راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت اسا تذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شر کت کی تقر یب کا آ غاز شجر کا ری مہم سے کیا گیا جس میں سیلفی ود پلا نٹ کا تھیم ر کھا گیا،وفاقی وزیر ز رتاج و زیر گل، آصف محمود، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، وا ئس چا نسلرسمیت طالبات کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے نام کے پودے لگائے اوراپنے پودوں کے ساتھ سیلفی بنوائی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ند ھاوا کے مطابق شجر کاری مہم میں سیلفی تھیم شامل کر نے کا مقصدمستقبل میں پودوں کی حفا ظت کو یقینی بنانا ہے تا کہ ہر شخص انفرادی طور پر اسے اپنی سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے ان کا خیال ر کھے کیو نکہ شجرکاری مہم کا اصل مقصد صر ف بے شمارپودے لگا نا نہیں بلکہ لگا ئے گئے پودوں کو بحفا ظت پروان چڑ ھا نا ہے بعد ازاںوفاقی و زیرز رتاج گل،آصف محمود چیئر مین پی ایچ اے، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے یو نیورسٹی ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ہما را عزم آ نے والی نسلوں کو صا ف ستھرا و سر سبز و شا داب ما حو ل فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صفا ئی مہذب قو موں کی پہچان ہے اس لئے ضروری ہے کہ نہ صر ف گھر بلکہ اردگرد کے ماحول کی صفا ئی بھی ملی یکجہتی کے جذ بے سے کی جائے کیو نکہ صفائی نصف ایمان ہو نے کی حیثیت سے ہر شخص کی انفرادی ذ مہ داری بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کو سر سبز و شاداب پنجاب میں اپناپنا کردار ادا کر نے کی تر غیب د یتے ہو ئے کہا کہ ما حولیاتی آلودگی پر قا بو پا نے کا واحد ذر یعہ صفا ئی اور شجر کاری ہے جس کے لئے آ پ سب اپنے اپنے حصہ کا پودا لگائیںاور23 مارچ کے مو قع پر اپنی پا ک د ھر تی کو سر سبز و شا دا بی کا تحفہ دیں کہ یہی گلو بل وا ر منگ کے اثرات کو کم کر نے کا واحد ذر یعہ ہے سیمینار کے اختتام پر یو نیورسٹی کے با ہر آ گا ہی واک کا اہتما م کیا گیاجس میںشرکاء نے ما حول دوست نعروں اورآگا ہی معلومات سے مز ین بینرز کے ساتھ بھر پور شر کت کی۔ #h#

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں