پراسگی سے متعلق قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،کشمالہ طارق

,مقام کار، پروقار سلوگن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ہراسگی کیخلاف انکوائری 2ماہ میں مکمل کر لی جاتی ہے،وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا تقریب سے خطاب

منگل 19 مارچ 2019 23:35

پراسگی سے متعلق قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،کشمالہ طارق
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا کہ ہراسگی سے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،مقام کار، پروقار سلوگن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ہراسگی کے خلاف انکوائری 2ماہ میں مکمل کر لی جاتی ہے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ویمن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہراسیت صرف جنسی طور پر ہی کرنا نہیں ہوتا بلکہ خواتین کو گھورنا، چھونا،موبائل فون اور سوشل میڈیا اپلیکیشن پر قابل اعتراض پیغامات، کالز اور ہر وہ کام جس سے کسی کا کام ہرج ہو اس زمرے میں آتا ہے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے ویمن انٹرپرینیورز کی ترقی کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیںخواتین ممبران کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بنیادی ضرورت بچیوں کو تعلیم دینا ہے معاشرے میں برداشت نہیں آئے گی تب تک بہتری نہیں آئے گی کشمالہ طارق نے کہا کہ ہمارا ادارہ صرف خواتین کے لئے نہیں مردوں کے لئے بھی ہے آن لائن شکایت بھی درج کراوئی جا سکتی ہے دفاتر میں انسداد ہراسمنٹ کمیٹی ہونی چاہئے اور ہراسگی سے متعلق قوانین چسپاں ہونا چاہئیں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے بھی ویمن ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ مرد اور خواتین برابر ہیں ہمیں معاشرے میں خواتین کو باعزت مقام دینا ہو گا قبل ازیں صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے خواتین معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیںا نہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے اور سمجھتا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے بغیر ممکن نہیں اور خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تقریب سے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو مساوی مواقع دیئے جائیںحکومت ویمن انٹر پرنیورز کو مراعات دے اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا مستحق خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، مجلس عاملہ کے اراکین، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس نازیہ پروین سدھن، دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بزنس خواتین اور ویمن ممبران بھی موجود تھیں۔

#h#

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں