O راولپنڈی،کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام

پاکستان زندہ بادہفتہ صفائی کے تیسرے روزگورنمنٹ گرلزسیکنڈری سکول صادق آباد یو سی 25 میں صفائی آگاہی 2 شہر میں 4مقامات پر قائم کیمپوں میں شہریوں کو صفائی کی آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ،،شہریوں میں ڑاکرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز اور آگاہی کیلئے پمفلٹس تقسیم

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

` راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت 18تا23مارچ تک ہونیوالے پاکستان زندہ بادہفتہ صفائی کے تیسرے روزگورنمنٹ گرلزسیکنڈری سکول صادق آباد یو سی 25 میں صفائی آگاہی فراہم کی گئی ،جبکہ شہر میں 4مقامات پر قائم کیمپوں میں شہریوں کو صفائی کی آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جار ی رہا،شہریوں کے ہاتھ دھلوائے گئے اور کوڑاکرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز اور آگاہی کیلئے پمفلٹس بھی دیئے گئے،گورنمنٹ گرلزسیکنڈری سکول صادق آبادمیں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا ،جس میں سکول کے سینکڑوں طلبا،اساتذہ نے بھرپور شرکت کی،رضاکارانہ طور پر ہفتہ صفائی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنیوالے ایرڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی،سکول کی سینئر ہیڈ مسٹرس ڈاکٹر انیسہ کیانی نے سکول میں صفائی آگاہی کیلئے اس خصوصی ہفتہ صفائی میں مہم کے انعقاد پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورالبائراک کا شکریہ ادا کیا،اس موقع سکول کی طالبات نے صفائی کے موضوع پر تقاریر کیں،ملی نغمے پیش کیئے،پینٹنگز میں صفائی کا پیغام دیا ،شجرکاری مہم میں پودے لگائے،کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ڈسٹ بن میں ڈالا،اسکے علاوہ ہینڈ واش کے ذریعے بھی شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کا بتایا،بعد ازاں طالبات نے ریس میں بھی حصہ لیا،تقریب کے آخر میں ڈاکٹر انیسہ کیانی ،مینیجر کمیونیکیشن البائراک انیلہ سلیمان نے بچوں میں گفٹس تقسیم کئے،علاوہ ازیںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے ہزاروں ورکرز اور کارکن شہر میں صفائی اور اسکی آگاہی فراہم کرنے کیلئے محرک ہیں،ہفتہ صفائی کیلئے تعینات خصوصی صفائی ٹیمیں روز صبح سے لیکر رات گئے تک شہر بھر میں بھرپور صفائی کررہی ہیں ،سڑکوں کی دھلائی کی گئی ،کئی ٹن کوڑا شہر سے اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے،آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیمیں ،گھر ،گھر جا کرشہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت بتا رہی ہیں،انکے ہاتھ دھلوائے جا رہے ہیں ،اسی طرح تجارتی مراکز ،تعلیمی اداروں ،مذہبی مقامات تک ورکرز پہنچ کر صفائی کا پیغام عام کر رہے ہیں،کئی تعلیمی اداروں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی اس خصوصی صفائی میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے،ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی ،کامسیٹس اور دیگر اہم تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں کمیونی کیشن منیجر ناصر محمود سے ملاقات کی اور رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات اس ہفتہ صفائی کیلئے پیش کیں،اور کیمپوں میں جاکر لوگوں کو صحت کی افادیت و اہمیت کا بتایا ،ان سٹوڈنٹس اور شہریوں نے ہفتہ صفائی کیلئے انتظامات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر اپنے ملک کو صاف ستھرا بنانا ہے،ہم اس ہفتہ صفائی کو بھرپور تعاون سے کامیاب بنائینگے اور اس پر مسلسل عمل کا عزم کرتے ہوئے راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنائینگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں