۷ تعمیرات کے شعبے میں کئی مسائل سے مبرا جدید ٹیکنالوجی کا متعارف ہونا خوش آئند امر ہے ،حاجی محمد گلزار اعوان

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

۱ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں کم خرچ ، ماحول دوست ، گھروں کو ٹھنڈا رکھنے اور کئی دیگر مسائل سے مبرا جدید ٹیکنالوجی کا متعارف ہونا خوش آئند امر ہے جس سے بلڈرز کو بھر پور فائدہ اٹھانا چائیے اور اس سلسلے میں حکومت کو چائییے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو عوامی سطح پر متعارف کروانے اور اس کے استعمال کے بارے میں شعور پیدا کرے ․ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام جدید کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کے تعارف کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ اس موقع پر پروفیسر منور ملک سمیت تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ․ حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ جن ممالک میں تعمیرات کی جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے وہاں چھوٹے مکان چند گھنٹوں میں تعمیر ہو جاتے ہیں اور اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ ٹھنڈے ہونے کے باوصف توانائی کی بچت اور وارمنگ کو کنٹرول کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئے ہیں ․ اسی طرح کم خرچ ہونے کی وجہ سے یہ تعمیراتی ٹیکنالوجی تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے جس سے ہمارے ملک میں بھی استفادہ اٹھایا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں یہ جدید ٹیکنالوجی وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد دے سکتی ہے ․ حاجی محمد گلزار اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی طور پرایجاد ہونے والی جدید اور پر آسائش کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرے جو ہمہ جہت فوائد کی حامل ہے ․ اس موقع پر پروفیسر منور ملک نے کہا کہ ان کی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کم خرچ بھی ہے اور گرمیوں میں کمروں کو ٹھنڈا رکھنے کی حامل ہے جس سے بجلی کی بچت ہوگی جبکہ سردیوں میں کمروں کو گرم رکھتی ہے ․ شرکائے سیمینار نے اس ٹیکنالوجی کے بارے میں سوالات بھی کئے اور اسے سراہا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں