پاک فوج نے چار ایرانی فوجی بازیاب کروا لیے

ایرانی فوجیوں کو چاغی میں سکیورٹی کارروائی کے دوران بازیاب کروایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مارچ 2019 11:17

پاک فوج نے چار ایرانی فوجی بازیاب کروا لیے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2019ء) : پاک فوج نے چار ایرانی فوجیوں کو بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے اموری کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 ایرانی فوجیوں کو بازیاب کروالیا۔ دہشتگرد ایرانی سے 4 فوجیوں کو اغوا کرکے پاکستان لا رہے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ شگائی میں اموری کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیس کارروائی کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کروا لیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ پاک افغان بارڈر سے 3 سے 4 کلو میٹر دور ہوا۔ دہشتگرد مغوی ایرانی فوجیوں سمیت پاکستان داخلے کی کوشش کر رہے تھے، بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایران کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی گارڈز کی بازیابی پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں