پانی کی وجہ سے بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے ،زرتاج گل

زمین سے پانی نکال نکال کر ختم کر دیا گیا، زیر زمین پانی کی سطح بارہ سو فٹ پر چلی گئی ہے ،آنے والے چند سالوں میں بہار اور خزاں ملک سے ختم ہو جائے گی، خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 17:00

پانی کی وجہ سے بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے ،زرتاج گل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پانی کی وجہ سے بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے ،زمین سے پانی نکال نکال کر ختم کر دیا گیا، زیر زمین پانی کی سطح بارہ سو فٹ پر چلی گئی ہے ،آنے والے چند سالوں میں بہار اور خزاں ملک سے ختم ہو جائے گی۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے ذریعے ہی آواز دنیا بھر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ جنگلات کا عالمی دن بیت اہمیت کا حامل ہے اور اس کو منانا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس پروفیسرز اور ماہرین موجود ہیں جو باہر سے پڑھ کر آئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر بہت علم موجود ہے کہ ایرڈ یونیورسٹی بہت کام کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک درخت لگائو گے آپ کو جنت میں گھر ملنا ہے یہ ہمارا عقیدہ ہے لیکن آپ دنیا کے آلودہ ترین ملک بن گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے اور یہ ہجرت پانی کی وجہ سے ہو گی مگر وہ لوگ جائیں گے کیا انہوںنے کہاکہ آپ نے تعلیم، نہ پارک، نہ صحت کچھ بھی تو نہیں دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ زمین سے پانی نکال نکال کر ختم کر دیا گیاجس کا دل کیا ٹیوب ویل لگا دیا، پانی کی کمپنیاں بھی خوب پانی ضائع کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت نے تو کہا ہم نے دودھ کی نہریں بہا دی ہیں،آپ نے انڈر پاس تو بنائے مگر روڈ پر وہی رش ہے رکشہ اب اڑنے سے تو رہا۔

انہوںنے کہاکہ بچوں کو ٹیبلٹ پکڑا دیئے گئے، دادی اماں سے بھی واٹس ایپ سے کھیلتے ہیں انہوںنے کہاکہ زیر زمین پانی کی سطح بارہ سو فٹ پر چلی گئی ہے،انہوںنے کہاکہ عطاء آباد جھیل کا کسی کو پتہ ہی نہیں چل سکا کس طرح پہاڑوں میں دراڑیں پڑ گئیں ،آنے والے چند سالوں میں بہار اور خزاں ملک سے ختم ہو جائے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پندرہ ہزار کاٹن بیلز پیدا ہوتی تھیں جو اب گیارہ ہزار پر آ گیا ہے،پاکستان میں ایک گز کپڑا بھی پاکستان میں نہیں بنتا،آپ کی درآمدات اور برآمدات بالکل ختم ہو چکی ہیں،ہماری حکومت اس پر بہت زیادہ کام کر رہی ہے،مجھے عمران خان پر فخر ہے اور خوش نصیب ہوں کہ اسکی حکومت کا حصہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بے روزگاری کا خاتمہ کر رہے ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں