شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے پیپلز پارٹی راولپنڈی کی درخواست تھانہ سٹی نے واپس کردی

جمعرات 21 مارچ 2019 19:24

شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے پیپلز پارٹی راولپنڈی کی درخواست تھانہ سٹی نے واپس کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے پیپلز پارٹی راولپنڈی نے تھانہ سٹی میں درخواست دیدی ۔درخواست سٹی صدر بابر خان جدون نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سلطان قمر کو دی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے درخواست پر قانونی سقم کی نشاندہی کے بعد سٹی صدر کو واپس کر دی ۔بابر خان نے بتایا کہ قانونی سقم دور کرنے کے بعد درخواست دوبارہ سٹی ہولیس کو دی جائے گی ۔درخواست میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو دی گئی دھمکی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں