آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسینوف کی ملاقات ، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:10

آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسینوف کی ملاقات ، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسینوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسینوف نے ملاقات کی ، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقایی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔جنرل ذاکر نے کہاکہ خطے کے امن و استحکام میں پاکستان نے مثبت کردارادا کیا ۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آذر بائیجان کے وزیردفاع کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں