راولپنڈی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کااچانک دورہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کے روزہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کااچانک دورہ کیا ایم ایس ہولی فیملی نے وزیر صحت کو ہفتہ وار صفائی مہم و دیگر طبی سہولیات پر بریفنگ دی صوبائی وزیر نے اس موقع پرہسپتال کے مختلف وارڈوں میں مریضوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبر روم، گائنی وارڈ، کاؤنٹرز، میڈیسن روم و دیگر شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں