پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست کو رواج دے رہی ہے، چوہدری ابرار

بلاو ل بھٹو کے حالیہ بیانات ملک دشمنوں کا بیانیہ ہے اور سیاست میں ملکی وقار اور سا لمیت کو داو پر نہیں لگانا چاہیے

اتوار 24 مارچ 2019 12:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما چوہدری ابرار احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں نفرت کی سیاست کو رواج دے رہی ہے اور اپنی کرپشن اور بدعنوانی چھپانے کیلئے سیاسی ہتھ کنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن کڑے احتساب سے کوئی نہیں بچ سکتا اور جنہوں نے منی لانڈرنگ کے زریعے ملک کو لوٹا انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو بہترین کام کر رہا ہے اور جن عناصر نے کسی بٖھی طرح ملک کی دولت لوٹی ہے یا منی لانڈرنگ کی ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کوئی سیاسی انتقام نہیں اور انہیں سزائیں ضرور ملیں گی۔ چوہدری ابرار احمد نے کہا کہ بلاو ل بھٹو کے حالیہ بیانات ملک دشمنوں کا بیانیہ ہے اور سیاست میں ملکی وقار اور سا لمیت کو داو پر نہیں لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اورعمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی معراج پائے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں