راولپنڈی ،قتل اقدام قتل اور خودکشی سمیت پانچ واقعات ، دو نے خودکشی ،ایک کو فائرنگ کر کے قتل دیا گیا

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) راولپنڈی میں قتل اقدام قتل اور خودکشی سمیت پانچ واقعات ، دو نے خودکشی جب کہ ایک کو فائرنگ کر کے قتل دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میراڈوھوک پنگالہ میں آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر خاوند ابرار احمد نے ڈنڈوں سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ جرائی کے علاقے میں پچاس سالہ شخص قیصر زمان گھریلوں جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھا جس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ، تھانہ چکوال کے علاقے تترال میں مولووی فاروق فروٹ والے کے جوان سالہ بیٹے شعیب عرف شیبی جس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی اپنی پسٹل سے فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا شعیب نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو اپنی خودکشی کی وائرل کی تھی جس میں اس نے بتایا وہ زندگی سے تنگ آکر قدم جو قدم اٹھائے گا اس کا الزام کسی کو نہ دیا جائے ، دوسری طرف چار نقاب پوش ملزمان تھانہ کلر سیداں کے علاقے کلر سیداں میں روڈ پر واقع پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہو کر دو سگے ڈاکٹر بھائیوں ڈاکٹر تہذیب الحق شاہ ، اور ڈاکٹر نذیر شاہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا دونوں کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقے کری روڈ پر زاتی دشمنی کی بنا پر ملزم ہارون نے فائرنگ کر کے راجہ نوید کو قتل جب کہ دکاندار وقار شاہ کو زخمی کر دیا اور موقع سے فائرنگ کر تے فرار ہو گیا ، پولیس نے تمام واقعات میں قتل اقدام قتل ، اقدام خودکشی کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، قتل اقدام قتل کے واقعات میں تاحال کوئی ملزم پولیس گرفتار نہ کر سکی ، پولیس نے چھاپوں اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،تاہم پولیس ابھی تک برے طریقے سے ناکامی سے دوچار ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں