اے این ایف کی کارروائی، نیواسلام آبادانٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون کو گرفتارکرلیا

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) اے این ایف نے نیواسلام آبادانٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

نجی پرواز کیو آر633سے براستہ دوہا ویانہ جانے والی کوثر یونس نے 13کلو گرام لیدر کے ٹکڑے میں چرس جذب کر رکھی تھی اے این ایف کے مطابق خاتون منشیات سمگلروں کے بڑے نیٹ ورک کاحصہ ہے خاتون کو اے این ایف کے متعلقہ سیل میں منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں