جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیگا،زرتاج گل

بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 19:11

جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیگا،زرتاج گل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیگا،بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ پیر کووزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے یوم پاکستان کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے، ان بچوں کے ساتھ بہت پودے لگائے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یوم پاکستان کے حوالے سے بہت ہی عمدہ قسم کا ایونٹ منعقد کیا گیا بچوں نے زبردست پرفارم کیا،بچی عمارہ کی تقریر حکمرانوں کی غیرت جگانے کیلئے کافی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا وزیراعظم آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اکیس سال کی جدوجہد میں عمران خان نے محبت کمائی،کوئی بڑے بڑے محل نہیں بنائے، سادہ طبیعت کا حامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی ملک سے باہر بھی اردو زبان میں بات کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے سیاستدان نیب کورٹ پر حملے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بہت سے شیر اور شیرنیاں ہیں،جو کرپشن کرے گا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دے گا۔زرتاج گل نے کہاکہ آپ کا سوال کرنا بنتا ہے اور جواب دینا ہمارا فرض ہے،23 مارچ کی مناسبت سے ہم وعدہ کرتے ہیں ملک کیلئے سب کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان ہے،زرتاج گل نے آرٹس کونسل میں 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے،جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے تو وہ چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول نے بھٹو کے فلسفے کو سیاسی موت سے دوچار کر دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ طیاروں کو دن کی روشنی میں پکڑا گیا اور امن پسندی کے نظرئیے سے اسے واپس کیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو سیاست دان نہیں سمجھتی ،بلاول ابو بچاو مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اولادوں کو پارٹی دی جائے تو جھولی میں ایسے ہی بچے گرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے بھی ڈراما رچایا ہوا ہے اور یہ شرمندگی کی بات ہے۔

انہوںنے کہاکہ مریم کے پاس سیاست ختم ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنے دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا جس میں وہ علاج کروا سکتے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پنجاب اور کے پی کے اندر کام کیا ہے لیکن سابقہ حکمرانوں نے خاص طور پر جنوبی پنجاب میں کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ بیرونی قرضوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک پر بہت کام ہو رہا ہے اور اس کا نتیجہ بھی عوام دیکھ لینگے۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور زرداری نے صوبوں کے نام پر سیاست کی ،بلوچستان کی زمین بنجر ہے اور ہماری وزارت ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول اپنے والد کو بچانے کیلئے تو نکلے مگر صوبوں کو بچانے کیلئے نہیں نکلے،ان کا اپنا مفاد اور کرپشن شامل ہے، بلاول بھٹو زرداری اتنے معصوم ہیں جنہیں اومنی گروپ کا پتہ نہیں چل سکا۔ انہوںنے کہاکہ 27سال سے وہ کرپشن کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں