آرمی چیف سے نمائندہ خصوصی یورپی یونین کی ملاقات

مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال، نمائندہ خصوصی یورپی یونین کی خطے میں امن واستحکام کی کاوشوں پر پاکستان کی تعریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2019 19:05

آرمی چیف سے نمائندہ خصوصی یورپی یونین کی ملاقات
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگیزینی نے ملاقات کی، جس میں مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج نمائندہ خصوصی یورپی یونین نے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے خطے میں امن واستحکام سے متعلق پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگیزینی نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ اور علاقائی امن واستحکام قائم کرنے میں پاکستان نے قابل تعریف کردارادا کیا ہے۔ نمائندہ خصوصی یورپی یونین نے پاکستان کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران امن کو قائم رکھنے کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں